مغربی کنارے کے شہر بیت اللحم میں عائدہ کیمپ کی نگرانی کے لئے استعمال ہونے والے اسرائیلی ٹاور کو ایک حملے میں آگ لگا دی گئی۔
عینی شاہدین نے خبر رساں ادارے ‘قدس پریس’ کو بتایا کہ بپھرے ہوئے فلسطینی نوجوانوں نے دیسی ساختہ پٹرول بموں سے چوکی پر حملہ کیا جس کے بعد اسرائیلی فوجی موقع سے فرار ہو گئے تھے۔
ٹاور پر حملہ نوجوانوں پر آنسو گیس شیل فائر کرنے والے اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ تصادم کے وقت کیا گیا۔ مغربی بیت اللحم کے الخضر قصبے میں پھوٹ پڑنے والے ایسے ہی ایک تصادم میں دو فلسطینی نوجوان گولی لگنے سے زخمی ہو گئے۔ اسی روز اسرائیلی فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان بیت عمار میں بھی تصادم کی اطلاع ملی۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض فوج نے گائوں میں ابو عیاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے کے دو گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی۔ نوجواںوں سے تصادم سے پہلے صہیونی فوجیوں نے قصبے کا مرکزی گیٹ کی تالا بندی کر دی تھی۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین