فلسطینی وزارت محنت وآبادی کے چیف پراسیکیوٹر ابراہیم رضوان نے گذشتہ روز ترکی کی انسانی حقوق کی تنظیم ہلال احمر کے مندوب یاسر ابو رکن سے ملاقات کی۔
دونوں راہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں غزہ میں تعمیر نوکے مختلف منصوبوں میں باہمی تعاون کے طریقہ کار پربات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران ہلال احمر کے وفد کے دیگر اہلکار بھی موجود تھے۔ ابراھیم رضوان نے ہلال احمر کے وفد کی غزہ آمد اور شہریوں کی مدد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے امید ظاہر کی ہلال احمر غزہ اور فلسطین کے دیگر علاقوں میں فلسطینی عوام کی بہبود کے لیے ترقیاتی منصوبوں پرکام جاری رکھے گی اور مزید منصوبوں پربھی کام شروع کیا جائے گا۔ رضوان نے انسانی حقوق کی تنظیم کے وفد کو بتایا کہ غزہ میں حماس کی حکومت گذشتہ برس اسرائیلی حملے میں تباہ ہونے والے مکانات کی تعمیر کو ترجیحی بنیادوں پرمکمل کرنا چاہتی ہے۔