• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی نوجوانوں کی رام اللہ میں اسرائیلی فوج سے شدید جھڑپیں

پیر 19-12-2011
in فلسطین
0
plf palestine_youth
0
SHARES
0
VIEWS

plf palestine_youth

مغربی کنارے کے انتظامی دارالحکومت رام اللہ کے جنوب میں واقع اسرائیلی جیل عوفر کے قریب فلسطینی نوجوانوں کی اسرائیلی فوج کے ساتھ خوفناک جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے، اس موقع پر سیٹلائٹ چینل ’’القدس‘‘ کی خاتون نمائندہ لنڈا شلش بھی زخمی ہوگئی۔

 

اسرائیلی روزنامے ’’یدیعوت احرونوت‘‘ کے مطابق مقامی افراد نے بتایا کہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب عوفر جیل کی انتظامیہ نے ’’تبادلہ اسیران‘‘ معاہدے کے دوسرے مرحلے میں رہا کیے جانے والے اسیران کی رہائی میں بے جاٹ ال مٹول سے کام لیا۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے اتوار کے روز شام آٹھ بجے قیدیوں کو رہا کرنا تھا، جس میں سے چالیس اسیران کو کرام ابو سالم چیک پوسٹ کے ذریعے غزہ اور چار کو اردن اور القدس اور 506 کو عوفر جیل سے رہا ہو کر مغربی کنارے میں موجود اپنے گھروں کو جانا تھا۔ تاہم انتظامیہ نے انہیں رہا کرنے میں بے جا تاخیر کرنا شروع کر دی جس پر جیل کے باہر آنے والے فلسطینی نوجوانوں نے مشتعل ہو کر اسرائیل کے خلاف نعرے بازی اور پتھراؤ شروع کر دیا اور دونوں طرف سے باقاعدہ جھڑپیں شروع ہوگئیں۔
اس موقع پر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اسرائیلی فوج نےاشک آور گیس کے شیل اور ربڑ کی گولیاں برسائیں جس کی زد میں آکر القدس چینل کی خاتون صحافی سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.