مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی نوجوان کے چاقو کے وار سے دو صیہونی آباد کار زخمی ہوگئے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی ٹی وی چینل 7 نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ جنوب مغربی بیت المقدس میں ’’ بیت شیمس ‘‘ کے مقام پر فلسطینیوں نے چاقو کے وار سے دو صیہونی آباد کار زخمی کر دیے۔ حملہ آور گاڑی پر سوار ہو کر فرار ہوگئے۔
واقعہ کے بعد اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔
عبرانی ویب سائیٹ کے مطابق حملہ آوروں نے تیز دھار آلات کی مدد سے یہودیوں کو زخمی کیا۔ دونوں آباد کاروں کی حالت خطرے میں ہے تاہم حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔