(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)اسرائیلی عدالت کا متعصبانہ فیصلہ،یہودی آباد کاروں کے غیر قانونی طور پر تعمیر کردہ گھر قانونی قرار دے دئیے۔
تفصیلات کے مطابق عدالت یہ فیصلہ غیرقانونی گھروں کی سماعت کے موقع پر دیا۔یہ گھر فلسطینی شہریوں کی زمین پر تعمیر کیے گئے تھے،جس میں تقریبا دو ہزار یہودی آباد کار رہائش پذیر تھے۔
فیصلے کے وقت موجود ایک فلسطینی کا کہنا تھا کہ ریاست اپنے ہی مقرر کردہ اصولوں سے ہٹ رہی ہے اور فلسطینی شہریوں کے لیے اسکے کچھ اور معیار اور یہودی قابض آباد کاروں کے لیے اسکے کچھ اور معیارات ہیں،اور یہ دہرے مسائل اور نفرت کو جنم دے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ جہاں یہودی آباد کاروں کو انکی ناجائز تعمیرات کو جائز قرار دے کر رہنے کی اجازت دی جا رہی ہے وہیں فلسطینی شہریوں کو زبردستی ان کے گھروں سے عدالتی فیصلوں کے زریعے بے دخل کیا جا رہا ہے۔