• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی مظاہرین سے تصادم , دو اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی

بدھ 18-05-2016
in فلسطین
0
0Pala1408
0
SHARES
2
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی قصبے العیساویہ میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان ہونے والے تازہ تصادم میں کم سے کم دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ ادھ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں العروب پناہ گزین کیمپ میں رات بھر فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بیت المقدس سے مقامی ذرائع نے بتایا کہ العیساویہ قصبے اور اس کی مختلف کالونیوں میں اسرائیلی پولیس اور فلسطینیوں تصادم اس وقت ہوا جب قابض پولیس نے شہریوں کے گھروں پر اندھا دھند چھاپے مارنا شروع کیے۔ اس دوران فلسطینی نوجوان احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے قابض پولیس اہلکاروں پر سنگ باری کی، جس کے نتیجے میں کم سے کم دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی پولیس نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر صوتی بم اور آنسوگیس کی شیلنگ کی۔ شیلنگ کے نتیجے میں متعدد فلسطینی بھی زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے دونوں پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ادھر مغربی کنارے کے الخلیل شہر میں العروب پناہ گزین کیمپ میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان تصادم کی اطلاعات ہیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ رات گئے العروب کیمپ میں کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی جب اسرائیلی فوج نے وہاں تلاشی کا سلسلہ شروع کیا۔ مشتعل فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی چیک پوسٹ پر سنگ باری کی اور پٹرول بم پھینکے۔ اسرائیلی فوجیوں نے مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں چلائیں اور آتشیں اسلحے سے فائرنگ کی۔ اس کے علاوہ آنسوگیس کی شیلنگ بھی کی گئی جس کے نتیجے میں گھروں میں موجود شہری بھی دم گٹھنے سےمتاثر ہوئے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineدو اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.