• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 11 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی مزاحمت نے صہیونی حفاظتی جیکٹ کے حربے کو مات دے دی

جمعہ 08-01-2016
in فلسطین
0
Israeli Jacket
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) نہتے فلسطینی عوام کی مزاحمت نے صہیونی دشمن فوج کی جانب سے حفاظت کے لیے اختیار کردہ ایک نئے حربے’حفاظتی فوجی جیکٹ‘ کو بھی مات دے دی ہے۔ صہیونی حکام نے خود ہی تسلیم کیا ہے کیا ہے کہ فلسطینیوں کی انفرادی مزاحمتی کارروائیوں کے سامنے فوجیوں کو دی گئی حفاظتی جیکٹیں ان کے دفاع میں ناکام ثابت ہوئی ہیں اوران کا کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے۔ فلسطینیوں کی جانب سے یہودی فوجیوں پر چاقوں سے کیے جانےوالے حملوں میں یہ جیکیٹں بھی فوجیوں کونہیں بچاسکتی ہیں۔ اسرائیلی فوجیوں کا جانی نقصان اسی طرح بدستور جاری ہے جیسا کہ فوجی حفاظتی جیکٹیں پہننے سے پہلے جاری تھا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے حفاظتی جیکٹیں نہ صرف فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو دی گئی ہیں بلکہ عام شہریوں اور ذرائع ابلاغ کے اداروں کو بھی مہیا کی گئی ہیں تاکہ وہ اپنے رپوٹروں اور دیگر ابلاغی عملے کی حفاظت کے لیے انہیں استعمال کرسکیں۔ مگر یہ جیکٹیں کہیں بھی کامیاب نہیں ہوسکی ہیں۔

حال ہی میں مشتعل مظاہرے کےکوریج کے دوران اپنی جیکٹ مظاہرین کے ہاتھوں تڑوا دی۔ نامہ نگار نے بعد ازاں رپورٹ میں ایک دوسرے صحافی نے اعتراف کیا کہ فوج کی جانب سے یہودیوں میں تقسیم کی گئی جیکٹیں حفاظتی نقطہ نظر سے کامیاب ثابت نہیں ہوئی ہیں۔

نامہ نگار کا کہنا تھا کہ فلسطینی چاقو بردار کے حملے میں اس کے ساتھ رپورٹر کی حفاظتی جیکٹ تار تار ہوگئی اور چاقو اس کے جسم میں گھس گیا۔ اس سے یہ ثابت ہوا کہ یہودیوں کو بچاؤ کے لیے دی گئی حفاظتی جیکٹیں بھی بے کار ثابت ہوئی ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیل کی ایک ’’ایف ایم ایس میگون‘‘ نامی ایک کمپنی نے یہودی آباد کاروں کے لیے فلسطینی شہریوں کے چاقو سے حملوں کے بچاؤ کے لیے مکمل لباس بھی تیار کیا گیا ہے مگروزن میں بھاری ہونے کی بناء پر یہ لباس زیادہ مقبولیت حاصل نہیں کرسکا ہے۔ اسرائیلی حکومت نے فوج کے ذریعے یہودیوں میں حفاظتی جیکٹیں تقسیم کرکے ان کے بچاؤ کا تجربہ کیا مگر وہ بھی ناکام ثابت ہوا ہے۔

خیال رہے کہ یہودی آباد کاروں میں حفاظتی جیکٹیں ایک ایسے وقت میں تیار کی گئی ہیں جب فلسطین میں جاری تحریک انتفاضہ کے دوران فلسطینیوں کی انفرادی مزاحمتی کارروائیوں میں 27 صہیونی ہلاک اور 350 سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.