رام اللہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کی ’’فدا‘‘ پارٹی کی طرف سے جماعت کی صدر محمود عباس کی طرف سے قائم کردہ محمد اشتیہ کی حکومت میں شمولیت کے فیصلے پر جماعت کی قیادت نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ’’فدا‘‘ پارٹی کی سیکرٹری جنرل زھیرۃ کمال اور جماعت کے دیگر رہنماؤں نے حکومت میں شمولیت کے فیصلے کے خلاف بہ طور احتجاج استعفیٰ دے دیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق محمد اشتیہ کی حکومت میں شمولیت کے بعد زھیرہ کمال، رکن پارلیمنٹ خالد الخطیب، سہام البرغوثی اور جماعت کے سیاسی شعبے کے بعض دوسرےرہنماؤں نے استعفیٰ دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ’’فدا‘‘ پارٹی کی بیشتر قیادت حکومت کی شمولیت کے خلاف ہے۔ مستعفی ہونے والےرہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہم فلسطین میں تمام جماعتوں کی نمائندہ حکومت چاہتے ہیں مگر محمد اشتیہ کی حکومت تمام فلسطینیوں کی نمائندہ نہیں ہے۔