• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن اور سابق وزیر کے خلاف اسرائیلی چارج شیٹ

جمعرات 14-02-2013
in فلسطین
0
plf taoutha 300 0
0
SHARES
2
VIEWS
 
انسانی حقوق کی فلسطینی تنظیم نے بتایا کہ مقبوضہ بیت المقدس کی مرکزی عدالت نے فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن اور القدس سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر کو اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے لئے کام کرنے کی پاداش میں جمعرات کے روز فرد جرم عاید کی ہے۔
 
‘التضامن ہیومن رائٹس فاؤنڈیشن’ نے جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں بتایا کہ القدس کی مرکزی عدالت نے مجلس قانون ساز کے رکن محمد طوطح اور القدس سے سابق وزیر خالد ابو عرفہ پر فرد جرم عاید کی ہے۔ فاؤنڈیشن کے مطابق صہیونی عدالت نے پی ایل سی کے رکن محمد طوطحا اور سابق وزیر ابو عرفہ پر الزام عاید کیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں حماس کی سرگرمیوں کو منظم کر رہے ہیں۔ نیز وہ اسرائیل میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں۔
 
 دونوں فلسطینی رہنماؤں کے خلاف پیش کردہ چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ "ملزمان اشتہاری ہیں۔ انہوں نے القدس میں ریڈ کریسنٹ دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا کیمپ میں حماس کے بعض ارکان سے ملکر صہیونی ریاست میں کالعدم تنظیم کے پروگرام منعقد کرائے۔
 
یاد رہے سابق وزیر اور رکن اسمبلی کو مقبوضہ بیت المقدس کی الیشخ جراح کالونی میں ریڈ کریسنٹ دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا کیمپ سے گزشتہ برس جنوری میں اسرائیلی اسپیشل فورس نے اغوا کر لیا تھا۔ یہ احتجاجی کیمپ اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ عرب علاقے سے پی ایل سی کے منتخب ارکان اور القدس سے تعلق رکھنے والے وزراء کے اسرائیلی شناختی کارڈ منسوخ کرنے کے فیصلوں کے خلاف مذمت کے لئے لگایا گیا ہے۔
 
 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.