• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی قیدیوں سے عریاں تفتیش، حماس کی جانب سے شدید مذمت

پیر 13-08-2012
in فلسطین
0
plf resheq
0
SHARES
1
VIEWS

 

اسرائیل کی جیلوں میں ماہ صیام کے دوران بھی فلسطینی قیدیوں کے ساتھ شرمناک بدسلوکی کا سلسلہ جاری ہے۔ حال ہی میں قابض جیل اہلکاروں نے قیدیوں کی عریاں تلاشی اور تفتیش کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ دوسری جانب حماس نے قیدیوں سے شرمناک تفتیش کے اس طریقہ کار کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت کےخلاف جرم قرار دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق اتوار کو اسرائیلی جیل عسقلان میں زیرحراست فلسطینیوں کی ان کےکپڑے اتار کر تلاشی لی گئی۔ اس دوران نہایت ظالمانہ طریقے سے قیدیوں کا سامان بھی چیک کیا گیا، جسے بعد ازاں ان کے کمروں میں تتر بتر کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یہودی فوجی تفتیش کاروں نے عسقلان جیل کے وارڈ نمبر تین پر چھاپہ مارا۔ یہ وارڈ مریض اسیران کے لیے مخصوص ہے۔ مریض اسیران کو گھسیٹ کر باہر لایا گیا اور ان کے کپڑے اتار کر ان کی تلاشی لی گئی۔ دوسری جانب حماس کے سیاسی شعبے کے رکن عزت رشق نے صہیونی فوجیوں کے اس شرمناک اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اسیران کے عالمی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قراردیا۔ اپنے ایک بیان میں حماس رہ نما نے کہا کہ یہودی فوجیوں کی جانب سے فلسطینی اسیران کے ساتھ غیر انسانی سلوک اور ان کی عریاں تفتیش پہلا واقعہ نہیں ہے۔ انسانی حقوق کے علمبردار عالمی تنظیموں کو صہیونیوںکے اس سفاکانہ طرز عمل کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے مجرموں کوکیفر کردار تک پہنچانا چاہیے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.