• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی قومی مصالحت کی راہ میں رکاوٹ کی کوششیں ہو رہی ہیں: عزت الرشق

پیر 11-02-2013
in فلسطین
0
plf hamas izzat
0
SHARES
1
VIEWS
 
اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے رہنما عزت الرشق نے کہا ہے کہ تنظیم آزادی فلسطین [پی ایل او] کے اجلاس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں کہ کہا کہ اجلاس کی ناکامی سے متعلق بعض حلقوں کا تبصرہ جھوٹا، من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔
 
لندن سے شائع ہونے والے عربی اخبار ‘الحیاہ” کو دیئے گئے بیان میں عزت الرشق کا کہنا تھا کہ تنظیم کے رہنماؤں کا اجلاس مفید اور مثبت رہا، اگرچہ اس میں معاملات کو مطلوبہ حد تک آگے بڑھانے کے سلسلے میں پیش رفت نہیں ہوئی تاہم اجلاس میں طے ہونے والے دیگر امور کے سلسلے میں ہونے والی کامیابی نہایت اہم ہے۔ ان میں سب اہم نکتہ قومی کونسل کے انتخاب پر تبادلہ خیال ہے، جس پر تقریبا سیر حاصل بحث ہو چکی۔ انہوں نے کہا سن 2005ء سے معطل معاملات جن میں فلسطینی قومی کونسل [جلا وطن پارلیمنٹ] کے انتخابات اور پی ایل او کو صحیح بنیادوں پر استوار کرنے کا کام تکمیل کے مراحل میں ہے۔ اس وقت تمام معاملات درست سمت میں جا رہے ہیں۔
 
 امریکی صدر براک اوباما کے متوقع دورہ اسرائیل کے حوالے سے سوال پر عزت الرشق کا کہنا تھا کہ اس بات کا امکان موجود ہے کہ خطے میں صہیونیت نواز امریکی صدر کی آمد ہمارے اجلاسوں پر اپنا اثر ڈالے، تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ فلسطینی رہنما محمود عباس جاری مذاکرات کی کامیابی میں مخلص ہیں۔
 انہوں نے عبوری فلسطینی حکومت کے قیام کی راہ میں حماس کی جانب سے عاید رکاوٹوں کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جن امور پر اتفاق رائے ہوا ہے اور جن معاملات پر مذاکرات کامیاب نہیں رہے انہیں لیڈرشپ کی سطح پر مذاکرات کے لئے چھوڑ دیا گیا ہے۔
 
 حماس کے رہنما نے کہا کہ ابتک مختلف فیہ امور میں عبوری حکومت اور انتخابات کا معاملہ ہی باقی رہ گیا ہے۔ ہم طے شدہ بنیادوں پر عبوری حکومت کے قیام کے حق میں ہیں۔ حکومت کی تشکیل کا عمل مؤخر کرنے کی درخواست ‘فتح’ کے دوستوں نے کی کیونکہ اس ضمن میں چند معاملات کا سلجھاؤ ان کے اینڈ پر ضروری ہے۔
 
عزت الرشق نے واضح کیا کہ عبوری حکومت اور انتخابات کے شیڈول کا اعلان ایک ہی میں کیا جانا حماس کی نہیں بلکہ فتح کی ڈیمانڈ ہے، اس پر ہمارے درمیان اتفاق نہیں ہوا۔ جس بات پر اتفاق رائے موجود ہے ان میں قومی کونسل، مجلس قانون ساز اور صدارتی انتخابات سرفہرست ہیں کیونکہ حکومت کی تشکیل کا انتخابات سے تعلق نہیں۔
 
 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.