• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی قوم پر کسی بھی قسم کا دباو ناقابل قبول ہوگا۔عراقی وزیر خارجہ

جمعہ 16-08-2019
in عالمی خبریں, فلسطین
0
فلسطینی قوم پر کسی بھی قسم کا دباو ناقابل قبول ہوگا۔عراقی وزیر خارجہ
0
SHARES
1
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )عراقی حکومت نے فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت سمیت تمام حقوق کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق فلسطینی قوم کو دباو میں لانے کا کوئی بھی فیصلہ قبول نہیں کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق عراق کے وزیر خارجہ محمد علی الحکیم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ  فلسطینی قوم کو دباو میں لانے کا کوئی بھی حربہ عراق کے لیے ناقابل قبول ہوگا ۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عراق قضیہ فلسطین کے منصفانہ حل، آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور بیت المقدس کو اس کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے موقف پرقائم رہے گا۔

عراقی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ عراق ہمیشہ انسانی بنیادوں پر فلسطینی شہریوں کی  حمایت اور مدد جاری رکھے گا اور فلسطینیوں  کو انکے دیرینہ حقوق دلوانے کے لیے کسی بھی حد تک جائےگا۔انہوں نے مزید کہا کہ عراق یہ سمجھتا ہے کہ  فلسطینیوں کو اپنا آزاد ملک بنانے اور بیت المقدس کو آزاد ریاست کا دارالحکومت بنانے کا حق ہے اور عالم اسلام سمیت عالمی برادری فلسطینیوں کے اس حق کو تسلیم کرتی ہے۔

عراقی وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا کہ  وہ فلسطین کے حوالے سے پیش کی گئی قراردادوں پر فوری عمل درآمد کروائے۔

Tags: عراق فلسطین کی حمایت جاری رکھے گاعراقی وزیر خارجہمحمد علی الحکیم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.