(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) پاکستان میں فلسطینی سفیر کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے دوست ممالک کا پاکستان پر بہت دباؤ تھا جس کو پاکستان نے مسترد کیا یہ قابل تحسین ہے۔
پاکستان میں مقبوضہ فلسطین کے سفیر أحمد أمين ربعی نے وزیراعظم عمران خان کے بیان ، جس میں انھوں "نے بیرونی دباؤ کے باوجود صیہونی ریاست کو بطور ریاست تسلیم کرنے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنا بانی پاکستان قائد اعظم اور مفکر پاکستان علامہ اقبال کے نظریات سے خیانت ہے ” کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے فلسطینی قوم جراتمندانہ مؤقف پر وزیراعظم عمران خان اور پاکستانی قوم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے۔
فلسطینی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں سفیر أحمد أمين ربعی نے کہا کہ ے اسرائیل کو بطور ریاست تسلیم کرنے کیلئے دوست ممالک نے پاکستان پر دباؤ ڈالا تھا، لیکن وزیراعظم عمران خان کا کہنا کہ "جب تک فلسطین کے مسئلے کا منصفانہ حل نہیں مل جاتا پاکستان اس وقت تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا فلسطین کی حمایت کی بہترین مثال ہے۔