(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے رہ نما نے کہا ہے کہ تحریک فتح حماس کے بھائیوں کے ساتھ تیرہ سالہ اختلافات کو ختم کرنے کے لیے کوشش کر رہی ہے اس سلسلے میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اور مصالحتی کمیٹی کے رکن صالح العاروی کے بیان پر اپنے ردعمل میں تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے رہ نما جبریل الرجوب نے کہا ہے کہ دونوںجماعتیں کسی اندرونی یا بیرونی دباؑ میں آئے بغیر مصالحتی عمل کے لیے مذاکرات جاری رکھیں گی۔
ان کا کہنا ہے کہ تحریک فتح قومی شراکت کو ایک تزویراتی آپشن سمجتھی ہے، فلسطینی قوتوں کی صفوں میںاتحاد کے لیے جاری کوششوں میں پسپائی اختیار نہیں کی جائے گی۔
جبریل الرجوب کا کہنا تھا کہ تمام فلسطینی قوتوں کے درمیان مفاہمت کا عمل بغیر کسی رکاوٹ کےجاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ تحریک فتح حماس کے بھائیوں کے ساتھ تیرہ سالہ اختلافات کو ختم کرنے کے لیے کوشش کر رہی ہے۔ ترکی کے شہراستنبول میں ہونے والی کوششوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔