(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے اتوار کی صبح بیت اللحم کے جنوب میں الدہیشہ کیمپ پر دھاوا بولتے ہوئے فلسطینیوں کے گھروں کی تلاشی لی اور کئی فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
دوسری جانب فلسطینی جوانوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں دو فلسطینی زخمی ہو گئے۔ یہ دونوں فلسطینی صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں زخمی ہوئے۔واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی جارحانہ کارروائیوں کے نتیجے میں گذشتہ سال اکتوبر کے مہینے سے انتفاضہ قدس شروع ہوئی ہے اور اس وقت سے اب تک صیہونی فوجیوں کے حملوں میں دو سو سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
