(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں جن میں رام اللہ ، مسیلہ، الجدیدہ، الجلمہ، کفردان، الیامون اور فلسطین کے دوسرے علاقوں میں ہزاروں طلباء نے ان سےکسب فیض حاصل کیا۔
فلسطین کے ممتاز عالم دین اور غرب اردن میں اسلامی تحریک کے بانی رہ نما اور غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے نواحی علاقے الیامون کے رہائشی الشیخ علی طاھر زاید المعروف ابو البھاء گذشتہ روز طویل علالت کے بعد 67 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ۔
ممتاز عالم دین الشیخ علی طاھر زاید کا شمار فلسطین کے ممتاز علماء کرام میں ہوتا تھا اور وہ اسلامی تحریک کے جنین شہرمیں بانی رہ نما تھےجنھوں نے 35 سال تدریس، دعوت وتبلیغ اور علم دین کی نشرو اشاعت میں صرف کیے ۔
ان کے علم سے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں جن میں رام اللہ ، مسیلہ، الجدیدہ، الجلمہ، کفردان، الیامون اور دیگر کئی علاقوں میں ہزاروں طلباء نے ان سےکسب فیض حاصل کیا ۔
وہ خضوری یونیورسٹی کے فضلاء میں شامل تھے اور دینی علوم کے ساتھ حساب اور سائنسی علوم میں بھی پر بھی دست رست رکھتے تھے۔
فلسطین ٹیکنیکل یونیورسٹی خضوری کے چیئرمین نور ابو الرب کا کہنا ہے کہ الشیخ علی طاھر زاید کی وفات سے جو خلا ء پیدا ہوا ہے وہ ناقابل تلافی ہے وہ ایک شفیق استاد اور بہترین انسان تھے جن کو دنیا وی علوم سمیت دنیای علوم پر بھی دسترس حاصل تھی ۔