اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے تاریخی شہر الخلیل میں تین فلسطینی خاندانوں کو مکانات فوری طور پر خالی کرنے کے احکامات دیے ہیں اور کہا ہے کہ چونکہ انہوں نے یہ مکانات حکومت کی اجازت کے بغیر تعمیر کررکھے ہیں
، یہی وجہ ہے کہ انہیں جلد از جلد مسمار کیا جا رہا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق صہیونی فوج نے گذشتہ روز الخلیل کے مضافاتی علاقے خلہ ابراہیم میں رہائش پذیر تین فلسطینی شہریوں امجد، عوض نوفل اور عارف ابو زلطہ کو مکانات فوری خالی کرنے کے نوٹس حوالے کیے۔ خیال رہے کہ ان تینوں مکانات میں کم سے کم 25 افراد رہائش پذیر ہیں۔
فلسطین کے مقبوضہ شہروں میں مقامی فلسطینی شہریوں کے مکانات کی مسماری کے لیے نوٹسز جاری کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اب یہ روز کا معمول بن چکا ہے۔ فلسطین کا مقبوضہ مغربی کنارا، وادی اردن، بیت المقدس اور شمالی فلسطین کا جزیرہ نما النقب صہیونی فوج کی انہدامی کارروائیوں کا خاص ہدف ہے جہاں فلسطینیوں کو اسرائیلی حکومت کی اجازت کے بغیر کسی قسم کی اجازت فراہم نہیں کی جاتی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
