رپورٹ کے مطابق شمالی الخلیل میں "بیت عینون” کے مقام پر فس فلسطینی کی فائرنگ سے ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ فوجی اہلکار کےسرمیں گولی لگی ہے اور اسے اسپتال میں تشویشناک حالت میں داخل کیا گیا ہے۔ اسی علاقے میں فائرنگ کی ایک دوسری کارروائی میں کار میں سوار تین یہودی آباد کار زخمی ہوئے۔ ان میں سے ایک کی حالت خطرے میں بتائی جا رہی ہے۔
الخلیل میں اسرائیلی فوجیوں اور یہودی آباد کاروں پر چاقو سے حملوں اور فائرنگ کے واقعات کے بعد صہیونی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کا وحشیانہ سلسلہ شروع کردیاتھا۔ رات بھر اسرائیلی فوجی روشنی کے گولے چھوڑتے اور فلسطینیوں کے گھروں پر دھاوے بولتے رہے۔
جمعہ کے روز قبل ازیں دو یہودی آباد کار مسجد ابراہیمی کے قریب فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔ عبرانی اخبار کی ویب سائیٹ کے مطابق دو زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔