رام اللہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں فلسطینی نوجوانوں کی پتھراؤ کے نتیجے میں دو صیہونی فوجی زخمی ہوگئے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے رام اللہ شہر میں چھاپہ مار کی کارروائی شروع کر رکھی تھی۔ اس دوران اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ شروع کردی تھی۔ اس دوران فلسطینی شہریوں نے صیہونی فوج پرپتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم دو اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق سیکڑوں فلسطینیوں نے اسرائیلی فوج کے خلاف پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں دو فوجی زخمی ہوگئے۔ انہیں بیت المقدس کے ایک اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔