• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی شہریوں اور عباس ملیشیا کے درمیان پرتشدد جھڑپیں

ہفتہ 10-01-2015
in فلسطین
0
plf citizen
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طولکرم کے نورشمس پناہ گزین کیمپ میں فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام سیکیورٹی فورسز اور مقامی شہریوں کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔ عباس ملیشیا کے تشدد کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں اور کئی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق طولکرم میں قائم پناہ گزین کیمپ نورشمس میں عباس ملیشیا اور کیمپ کے مکینوں کے درمیان اس وقت جھڑپیں شروع ہوئیں جب سیکیورٹی فورسز نے کیمپ پر دھاوا بول کر گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کر دیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ عباس ملیشیا نے ایک بلڈوزر بھی کیمپ پر چڑھا دیا اور شہریوں کے گھروں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے رد عمل میں شہریوں نے بھی جوابی کارروائی کی اور عباس ملیشیا کے اہلکاروں پر پٹرول بم اور پھتر پھینکے۔

کیمپ کےایک مقامی ذرائع نے بتایا کہ عباس ملیشیا اور شہریوں کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کے بعد کیمپ کے عماید اور سیکیورٹی حکام کے درمیان بات چیت بھی ہوئی۔ مذاکرات کے بعد عباس ملیشیا کے اہلکار کیمپ سے نکل گئے تھے۔ تاہم عباس ملیشیا کی آنسو گیس کی شیلنگ کے نتیجے میں کم سے کم 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ادھر کیمپ میں پچھلے ایک ہفتے سے بجلی معطل ہے۔ دو روز قبل نامعلوم افراد نے کیمپ میں بجلی کے مرکز کو آگ لگا دی تھی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.