• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی شہداء کے جسد خاکی کی اسرائیل سے واپسی میں اہم پیش رفت

جمعرات 12-02-2015
in فلسطین
0
plf deadbodies-return
0
SHARES
2
VIEWS

فلسطین میں اسرائیل کے قبضے میں‌ موجود فلسطینی شہداء کے جسد خاکی واپسی کے لیے سرگرم قومی کمیٹی نے دعویٰ‌ کیا ہے کہ انسانی حقوق کے گروپوں اور قانونی ماہرین کی کوششوں سے مزید درجنوں فلسطینی شہداء کے جسد ہائے خاکی کو اسرائیل سے واپس لینے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق مرکز کے نگراں سالم خلہ نے میڈیا کو بتایا کہ بیت المقدس کے قانونی شعبہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی مساعی سے اسرائیلی جوڈیشل حکام کے سامنے فلسطینی شہداء کے جسد خاکی کی ایک فہرست پیش کی گئی تھی جنہیں ان کے لواحقین کو واپس کیے جانے کی درخواست کی گئی تھی۔ انہوں ‌نے بتایا کہ "بیت ایل” میں ‌اسرائیل کے فوجی مرکز کے ایک ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ متعلقہ حکام نے فلسطینی شہداء کے جسد خاکی کے حوالے سے فراہم کردہ فہرست کے مطابق میتوں کے ڈی این اے کرنا شروع کردیے ہیں۔ ڈی این اے رپورٹس مکمل ہونے اور ان کی طبی طریقے سے شناخت کے بعد میتوں کو ان کے ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔

سالم خلہ کا کہنا ہے کہ صہیونی حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ "ڈی این اے” رپورٹس مکمل ہونے میں چند ہفتے لگ سکتے ہیں تاہم حکومت درجنوں فلسطینی شہیدوں کے جسد خاکی ان کے ورثاء کو دینے کے لیے سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔

انہوں‌ نے بتایا کہ انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے اسرائیلی حکام کو 134 فلسطینی اسیران کے جسد خاکی کی واپسی کی فہرست مہیا کی گئی ہے۔ اسرائیلی حکام کا دعویٰ ‌ہے کہ ان کے پاس 119 شہداء کی میتیں موجود ہیں، لیکن شہداء کے جسد خاکی کی واپسی کے لیے کام کرنے والی قومی کمیٹی نے صہیونی حکام کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب بھی اسرائیل کے پاس سیکڑوں فلسطینی شہداء کے جسد خاکی موجود ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.