• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی سماجی کارکن انتظامی حراست کے تحت اسرائیل جیل منتقل

پیر 01-12-2014
in فلسطین
0
plf tranfer
0
SHARES
1
VIEWS

اسرائیل کی ایک مقامی عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے ایک سیاسی اور سماجی کارکن عدنان غیث کو پانچ ماہ کے لیے انتظامی حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے جس کے بعد انہیں جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مراسلے کے مطابق اسرائیلی وزیر برائے داخلی سلامتی کی جانب سے عدالت سے استد عاک کی گئی تھی کہ وہ فلسطینی سماجی رہ نما عدنان غیث کو انتظامی حراست میں رکھنے کا فیصلہ صادر کرے۔ عدالت نے اس درخواست کی روشنی میں اس پر عمل درآمد کرتے ہوئے عدنان کو پانچ ماہ کے لیے انتظامی قید میں ڈالنے کا ظالمانہ حکم جاری کیا۔ خیال رہے کہ عدنان غیث اور اس کے بھائی صادق کو چند روز پیشتر صہیونی فوجیوں نے حراست میں لیا تھا۔

بیت المقدس میں فلسطینی اسیران کے اہل خانہ پر مشتمل کمیٹی کے چیئرمین امجد ابو عصب نے کہا کہ جب سے بیت المقدس میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے کہ اسرائیل کے سیاسی اور سیکیورٹی عہدیداروں فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد کو گرفتار کرکے انہیں انتظامی حراست میں رکھنے کی دھمکی دی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیرداخلہ برائے داخلی سلامتی نے اپنے ایک دوسرے فیصلے میں بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے نوجوان سماجی کارکن اسلام النتشہ کو بھی پانچ ماہ کےلیے انتظامی حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.