اسرائیلی عدالت نے حماس سے تعلق رکھنے والے فلسطینی رکن پارلیمان نایف رجوب کو چار ماہ تک انتظامی حراست میں رکھنے کا فیصلہ سنا دیا۔
فلسطینی اسیران فورم کے قانونی یونٹ کے ڈائریکٹر وکیل جواد بولیس نے بتایا کہ ”عوفر” کی عدالت نے اپنے فیصلے میں چھ ماہ کی مدت حراست میں سے دو ماہ کم کر دیے ہیں۔یاد رہے کہ نایف رجوب کو اٹھائیس نومبر کو رہا کیا جانا تھا وہ اس سے قبل پچیس ماہ بغیر کسی فرد جرم اور عدالتی ٹرائل کے صہیونی حراست میں گزار چکے ہیں۔ تاہم اسرائیلی خفیہ ایجنسی نے ستائیس نومبر کو ان کی مدت حراست میں چھ ماہ کی توسیع کردی تھی، جس پر آج جمعرات کے روز عدالت نے اپنے فیصلے میں مدت حراست کم کرکے چار ماہ کردی ہے۔خیال رہے کہ صہیونی جیلوں میں قید فلسطینی اراکین پارلیمان کی تعداد تیرہ ہو گئی ہے۔ ان میں سے د س پارلیمینٹیرینز کا تعلق حماس، دو کا فتح اور ایک کا قومی محاذ ہے۔
