مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق رکن اسمبلی عزام سلھب کے صاحبزادے نے بتایا کہ اسرائیلی انتظامیہ کی طرف سے انہیں گذشتہ روز اطلاع دی گئی تھی کہ ان کے والد کو جمعرات کی صبح رہا کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ ڈاکٹرعزام سھلب کو صہیونی فوجیوں نے پچھلے سال جولائی میں غزہ کی پٹی پرحملے کے دوران مغربی کنارے میں احتجاجی مظاہروں کودبانے کے لیے حراست میں لیا تھا۔ السھلب سنہ 2009 ء میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کی ٹکٹ پر قانون ساز کونسل کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ ایک سال قبل انکی گرفتاری کے بعد انہیں انتظامی قید میں رکھا گیا جہاں چار بار ان کی مدت حراست میں توسیع کی گئی تھی۔
ادھر صہیونی فوجیوں نے الاقصیٰ ٹی وی چینل کے نامہ نگار علاء الطیطی کو بھی 10 ماہ کی حراست کے بعد رہا کردیا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
