فلسطینی دانشوروں کی تنظیم نے مصری حکام اور صدر حسنی مبارک سے اپیل کی ہے کہ ان کے نمائندہ وفد کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے دیا جائے تا کہ غزہ میں محصور مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیا جا سکے۔
لیگ آف فلسطین سکالرز کی جانب سے گزشتہ روز کی گئی ایک پریس کانفرنس کےدوران مطالبہ کیا گیا کہ حکومت مصر رفح راہداری پر کئی روز سے روکے گئے ان کےوفد کو مسلم دنیا کے مصلح کاروں اور روحانی قیادت کی نمائندگی کے طور پر غزہ جانے کی اجازت دیدے
وفد میں شامل دانشوروں نے مصری حکام کی جانب سے اجازت ملنے تک رفح راہداری ہر ہی دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ شیخ عبدالغنی جو دانشوروں کی اس تنظیم کے صدر ہیں اور وفد کی قیادت بھی کر رہے ہیں انہوں نے غزہ میں فلسطینیوں کے گرد حصار کھڑا کیے جانے کو ایک عالمی سازش قرار دیا ہے جس کا مقصد اپنی شرائط تسلیم کرانا ہے
انہوں نے کہا کہ محصور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ہمارا مذہبی فریضہ ہے۔ لیگ کے سیکرٹری ڈاکٹر نسیم شہیدی نے بھی مصری حکام سے رفح راہداری کھولنے اور وفد کو داخل ہونے کی اجازت دینے کی اپیل کی ہے