فلسطین کے ممتاز دانشور اور مفکر ناجی علوش اتوار کے روز اردن میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کی عمر 77 برس تھی۔ دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت ‘‘حماس’’ نے فلسطینی تجزیہ نگار کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہ ناجی علوش فلسطین میں مختلف اہم سیاسی عہدوں پر بھی فائز رہے۔ وہ سنہ 1975ء سے 1977ء تک قومی کونسل برائے آزادی فلسطین کے رکن رہے۔ اس کے علاوہ الفتح کی مرکزی اور صحافیوں اور فلسطینی مصنفین ایسوسی ایشن کے بھی رکن رہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ممتاز فلسطینی دانشور ناجی علوش کے انتقال پر حماس نے تعزیت کی ہے اور مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
