اسرائیل میں ایک ضلعی عدالت نے جمعہ کے روز ایک فیصلے میں قرار دیا ہے کہ القدس الشریف کی الشیخ جراح کالونی کے رہائشی عرب فلسطینی عبدالرزاق الصباغ سے ان کا گھر خالی نہیں کرایا جا سکتا۔
الصباغ فیملی نے القدس سے زبردستی کے خلاف صہیونی عدالت سے رجوع کر رکھا تھا۔ خاندان نے مقدمہ 1972ء میں دائر کیا تھا۔
الصباغ صالح ابو حسین کے وکیل کا کہنا تھا کہ اسرائیلی عدالت کے حالیہ فیصلے ان متعدد عرب خاندانوں کو فائدہ ہو گا کہ جن کے گھر یہودی آباد کاروں سے جبری طور پر ہتھیا لئے تھے یا ان کے گھروں کے ہتھیائے جانے کا خدشہ ہے۔
گزشتہ برس اسرائیل کی ایک مجسٹریٹ عدالت نے الصباغ خاندان کو اپنے گھر خالی کرنے کی ہدایت کی تھی، تاہم فلسطینی خاندان کے اس فیصلے کے خلاف اپیل کی وجہ سے انخلاء کا عمل روک دیا گیا تھا۔ اورنٹیل یہود کمیٹی نے الصباغ خاندان کے گھر کی ملکیت کا دعوی کیا تھا۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
