• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی خاندان کو زندہ جلانے کی صہیونی کوشش دوما میں مظاہرے پھوٹ پڑے

پیر 21-03-2016
in فلسطین
0
0Pala0727
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں دوما کے مقام پرکل اتوار کو ایک اور فلسطینی خاندان کو زندہ جلانے کی صہیونی کوشش کے بعد مقامی آبادی میں سخت غم وغصے کی لہر دوڑ گئی اور پورے شہر میں بڑی تعداد میں فلسطینیوں نے مظاہرے کیے ہیں۔ دوسری جانب قابض صہیونی فورسز نے پرامن فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پرطاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ہے۔ دسیوں فلسطینیوں کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دوما میں احتجاجی مظاہرے اس وقت شروع ہوئے جب علاقے میں یہ خبر پھیلی کہ انتہا پسند یہودیوں نے ابراہیم محمد دوابشہ نامی ایک فلسطینی شہری کے پورے خاندان کو ان کے گھرمیں آگ لگا کر زندہ جلانے کی کوشش کی ہے۔

خیال رہے کہ ابراہیم محمد دوابشہ نامی فلسطینی گذشتہ برس اسی علاقے میں سعد دوابشہ نامی ایک فلسطینی خاندان کو یہودی شرپسندوں کے ہاتھوں زندہ جلائے جانے کے واقعے کا عینی شاہد ہے۔ یہودی انتہا پسند اسے بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دے چکےہیں۔ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب انتہا پسند یہودیوں نے ابراہیم کے مکان کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں وہ جھلس کر زخمی ہوا ہے تاہم گھر کے دوسرے افراد محفوظ رہے ہیں۔ آتش زدگی سے مکان اور اس میں موجود سامان جل کرخاکستر ہوگیا۔

گذشتہ برس مئی میں انتہا پسند یہودیوں نے سعد دوابشہ نامی ایک فلسطینی شہری کے گھر کو بھی رات کی تاریکی میں پٹرول چھڑک کرآگ لگائی تھی جس کے نتیجے میں سعد اور اس کی اہلیہ اور ایک شیر خوار شہید جب کہ ایک چار سالہ بیٹا بری طرح جھلس گیا تھا۔

ابراہیم دوابشہ کے مکان کو نذرآتش کیے جانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس کے خلاف مقامی فلسطینی آبادی نے سخت احتجاج کیا ہے۔ اسرائیلی فوجیوں نے احتجاجی جلوس نکالنے والے فلسطینیوں پر لاٹھی چارج، آنسوگیس کی شیلنگ اور ربڑ کی گولیوں کے ساتھ ساتھ ان پر زہریلا اور بدبودار پانی بھی پھینکا۔ مظاہرین کے خلاف اسرائیلی فوج کے کریک ڈاؤن میں درجنوں افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.