• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 8 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی خاندان نے مکان مسماری کےخلاف عدالتی جنگ جیت لی

بدھ 30-12-2015
in فلسطین
0
House Court
0
SHARES
1
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان نے مکان مسماری کے خلاف طویل عدالتی جنگ آخر کار جیت لی اور صہیونی انتظامیہ کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

رپورٹ کےمطابق بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے الخیاط خاندان نے ’’العاد‘‘ نامی یہودی توسیع پسندی میں سرگرم تنظیم کے خلاف مجسٹریٹ عدالت میں ایک درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اس تنظیم نے الخیاط خاندان کے ملکیتی مکان اور قطعہ زمین پر غاصبانہ قبضہ جما رکھا ہے۔ تنظیم کے پاس زمین کے ملکیتی حقوق نہیں ہیں تاہم اس گروپ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ کوئی ایک سو سال قبل یہ اراضی یہودیوں کی ملکیت تھی۔

گذشتہ روز مجسٹریٹ عدالت نے ایک مختصر فیصلے میں الخیاط خاندان کو مکان اور اراضی کا مالک قرار دیتے ہوئے تنظیم کو جنوبی بیت المقدس کے سلوان قصبے میں حلوہ کالونی میں واقع مکان اورپلاٹ کا قبضہ چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

خیال رہے کہ ’’العاد‘‘ نامی ایک گروپ نے ایک سال قبل بیت المقدس میں وادی حلوہ کالونی میں متعدد فلسطینی مکانات پرقبضہ کرلیا تھا۔ ان میں الخیاط خاندان کا مکان بھی شامل تھا۔ یہ مکان چار بھائیوں رفیق، دلال، ازدھار اور طہ الخیاط کی ملکیت ہے۔ یہودی تنظیم نے مکان پر قبضہ کرنے کے بعد چار خاندانوں کو اس سے نکال دیا تھا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.