جنین (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھنے والی خاتون کو جیل میں بیٹوں سے ملاقات کے لیے آتے ہوئے گرفتارکر لیا اور اسے گھنٹوں حبس بے جا میں رکھنے کے بعد ملاقات کرائے بغیر گھر بھیج دیا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دو فلسطینی اسیران عمر اور انس حمارشہ کی والدہ ریم حمارشہ ریڈ کراس کے تعاون سے اپنے اسیر بیٹوں سےملنے کے لیے الجلمہ چیک پوسٹ پر پہنچی تو اسرائیلی فوجیوںنے اسے روک لیا۔ اسے کئی گھنٹے حبس بے جا میں رکھا گیا جس کے بعد اسے بیٹوں سے ملاقات کرائے بغیر واپس بھیج دیا۔
ریم حمارشہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے بیٹوں سے ملنے کے لیے جاری کردہ اجازت نامہ چھین لیا اور اسے بیٹوں سے ملاقات کرائے بغیر واپس بھیج دیا۔
خیال رہے کہ ریم حمارشہ کے شوہر عدنان حمارشہ بھی اسرائیلی زندانوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔ اسرائیلی فوجیوں نے ان کی گاڑی بھی ان سے چھین لی تھی جبہ ریم حمارشہ بھی کئی سال تک اسرائیلی زندانوں میں قید رہ چکے ہیں۔