قومی مہم کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل آٓئندہ اتوار کو مزید سات فلسطینی شہداء کی میتیں بھی ان کے ورثاء کے حوالےکرے گا۔
خیال رہے کہ اسرائیل کے پچھلے ہفتے اپنے ہاں رکھی گئی فلسطینی شہداء کی میتوںمیں سے 100 شہیدوں کے جسد خاکی مرحلہ وار ان کے ورثاء کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس ضمن میں اسرائیل نے چند شہداء کے جسد ہائے خاکی ان کے ورثاء کے حوالے کیے بھی ہیں۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق اسرائیلی فوج کے قبضے مین فلسطینی شہداء کی 281 میتیں موجود ہیں۔ ان کے علاوہ 65 لاپتہ فلسطینیوں کے بارے میں بھی یہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ صہیونی فوج کے ساتھ لڑائی میں زندہ یا شہید ہونے کے بعد اسرائیلی قبضے میں چلے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ فدائی حملہ آور آیات محمد الاخرس لطفی سنہ 2002 ء میں مقبوضہ بیت المقدس میں "کریات”یوفیل” کالونی میں ایک فدائی حملے میں شہید ہوگئی تھی۔ اسرائیلی فوج نے اس کا جسد خاکی اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔
