• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی تحریک مزاحمت میں محمود عباس کو مورد الزام نہ ٹھہرایا جائے: شاباک

بدھ 19-11-2014
in فلسطین
0
plf shabak
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کے داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے "شاباک” کے چیف یورام کوھین نے کہا ہے کہ فلسطین میں یہودی آباد کاروں پر ہونے والے تازہ حملوں میں ‌فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کا کوئی تعلق نہیں، ان حملوں پر ان صدر ابومازن کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جاسکتا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی داخلی سلامتی کے ادارے "شاباک” کے سربراہ نے پارلیمنٹ کی خارجہ ودفاع کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کیا۔ انہوں‌ نے کہا کہ بعض ارکان کی جانب سے صدر محمود عباس کو شک وشبے کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے اور ان پر فلسطینی مزاحمت کاروں کی پشتیبانی کا الزام بھی عاید کیا جا رہا ہے لیکن ان کی تحقیقات میں صدر محمود عباس کا فلسطینیوں کی تحریک مزاحمت سے قطعا کوئی تعلق نہیں بلکہ وہ مسلح مزاحمت کی روک تھام کی بھرپور کوششیں بھی کررہے ہیں۔

یورام کوھین نے کہا کہ محمود عباس خود نہ تو اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی اعلانیہ حمایت کرتے ہیں اور نہ ہی درپردہ وہ اس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، البتہ ان کی ٹیم میں ایسے لوگ ہوسکتے ہیں جو فلسطینیوں کی مسلح مزاحمت کی حامی ہیں۔

یورام کوھین نے کہا کہ بیت المقدس میں یہودی عبادت گاہ میں یہودیوں کے قتل عام جیسے واقعے پر صدر محمود عباس کو بھی صدمہ پہنچا ہے اور انہوں ‌نے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ صدر عباس ایسے واقعات کی حوصلہ افزائی نہیں کرسکتے۔

موجودہ تشویشناک حالات کے تناظر میں بات کرتے ہوئے یہودی سیکیورٹی ادارے کے سربراہ نے تجویز دی کہ  کچھ عرصے کے لیے اسرائیل کی وی آئی پی شخصیات مسجد اقصیٰ میں داخلے سے گریز کریں کیونکہ کسی بھی وقت کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش آسکتا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.