وزارت اسیران و سابق اسیران نے فلسطینی بھوک ہڑتال اسیر معاید شراب کی صحت کی خرابی کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔
وزارت نے منگل کے روز جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ شراب کو دل کی بیماری، وزن کم ہونے اور معدے میں خون نکلنے کی شکایت ہے مگر اسرائیلی جیل انتظامیہ ان کی شکایتوں کی جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔
وزارت نے ریڈ کراس اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر مداخلت کریں اور برزلائی میڈیکل سنٹر میں داخل اس اسیر سے ملاقات کریں۔
وزارت نے مزید کہا کہ متعلقہ پارٹیوں کو چاہئیے ہے کہ وہ بیمار اسیران کو علاج کی سہولت فراہم کریں اور ان کے چیک اپ کریں کیوںکہ قابض اسرائیلی حکام اسیران کی زندگیوں کے ذمہ دار ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
