• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 5 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی بچی شہیدہ ھدیل عواد کا جسد خاکی ورثاء کے حوالے، والدین پرغشی کے دورے

جمعہ 18-12-2015
in فلسطین
0
Girl Haydeel
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام نے پچھلے ماہ وحشیانہ فائرنگ سے شہید کی گئی چودہ سالہ فلسطینی بچی ھدیل عواد کا جسد خاکی اس کے ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے، جسے جمعہ کی شام تک سپرد خاک کردیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی حکام کی جانب سے شہیدہ کے والدین کو مطلع کیا گیا تھا کہ ھدیل عواد کا جسد خاکی جمعہ کے روز قلندیہ چیک پوسٹ سے ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔

صہیونی فوجیوں نے جمعہ کے روز شہیدہ ھدیل عواد کا جسد خاکی اس کے لواحقین کے حوالے کیا۔ جسد خاکی گھر پہنچتے ہی ایک کہرام برپا ہوگیا۔ مقامی شہریوں کی بڑی تعداد شہیدہ کے گھر پہنچ گئی۔ ھدیل عواد کا جسد خاکی دیکھتے ہی والدین کو غشی کے دورے پڑنے شروع ہو گئے۔ ہرآن اشک بار اور سوگوار تھی۔

شہیدہ کی نماز جنازہ کا اہتمام قلندیا کیمپ کی ایک جامع مسجد کے گراؤنڈ میں کیا گیا ہے۔ جہاں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد اسے سپرد خاک کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ شہیدہ ھدیل عواد کو صہیونی فوجیوں نے 23 نومبر کو اس کی کزن نورھامان سمیت گولیوں کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں ھدیل عواد شہید جب کہ نورھامان شدید زخمی ہوگئی تھی۔ اسرائیلی فوجیوں نے ان پر اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سے حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا تھا تاہم قابض فوجی الزام ثابت نہیں کرسکے ہیں۔

شہیدہ کے ایک بھائی محمود عواد 2013 ء میں اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ میں زخمی ہوگئے تھے جو چند ماہ قبل جام شہادت نوش کرگئے تھے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.