رام اللہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2018ء میں فلسطینی آبادی 1 کروڑ 30 لاکھ 50 ہزار تک جا پہنچی ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین کے سرکاری ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 40 لاکھ 91 ہزار فلسطینی غزہ، غرب اردن اور القدس میں رہائش پذیر ہیں۔ 15 لاکھ 70 ہزار فلسطینی اندرون فلسطین میں بستے ہیں۔ ان علاقوں پر اسرائیل نے سنہ 1948ء کے دوران قبضہ کر لیا تھا۔ 50 لاکھ 85 ہزار فلسطینی عرب ممالک میں پناہ گزیں کی حیثیت رہائش پذیر ہیں جب کہ سات لاکھ 17 ہزار فلسطینی دوسرے ملکوں میں آباد ہیں۔
سرکاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قریبا تین ملین فلسطینی غرب اردن میں 19 لاکھ 61 ہزار غزہ کی پٹی میں رہائش پذیر ہیں۔
کل فلسطینی آبادی کا 42 فی صد اندرون فلسطین، 26 فی صد غرب اردن اور 66 فی صد غزہ میں رہائش پذیر ہیں۔