کتاب "جنرل کا بیٹا: ایک اسرائیلی کا فلسطین میں سفر” کے اسرائیلی مصنف نے فلسطینیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امن مذاکرات سے پیچھے ہٹ جائیں کیوںکہ ان سے انہیں کوئی فائدہ حاصل نہیں ہورہا ہے۔
رام اللہ کی سائینٹیفیک لائبریری کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں کتاب کے مصنف میکو پیلید نے کہا ہے کہ تاریخ سکھاتی ہے کہ طاقتور فریق کبھی جانتے بوجھتے ہوئے رعایتیں نہیں دیتا ہے مگر اس سے ایسا کروانے کے لئے ہر ممکن دبائو ڈاکنا چاہئیے ہے۔
پیلید نے کہا ہے کہ فلسطینی شہری اس زمین کے اصلی مالک ہیں اور اسرائیلی کہانی جس کی بنیاد پر اسرائیل کو تخلیق کیا گیا ہے وہ ایک مذاق ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی کوئی جمہوری ریاست نہیں ہے کیوںکہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ تعصبانہ رویہ رکھتی ہے اور انہیں خاطر میں نہیں لاتی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ 1948 میں ہونیوالا فلسطینی نکبہ ابھی تک جاری ہے کیوںکہ فلسطینیوں کو قتل کیا جارہا ہے، انہیں بے دخل کیا جارہا ہے اور اس کے علاوہ ان کے حقوق کو بھی پامال کیا جارہا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
