• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اعلان کردہ مفاہمتی سمجھوتے پر ثابت قدمی کا مظاہرہ کریں: ترکی

جمعہ 25-04-2014
in فلسطین
0
plf turkey
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی متحارب جماعتوں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” اور الفتح کی قیادت میں طے پائے حالیہ مفاہمتی سمجھوتے پر عرب ممالک اور پورے عالم اسلام کی جانب سے خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔

ترکی نے فلسطینیوں کے باہمی مصالحتی سمجھوتے کی حمایت کرتے ہوئے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ معاہدہ قائم رکھنے کے لیے اب ثابت قدمی کا مظاہرہ کریں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ترکی کے وزیرخارجہ احمد داؤد اوگلو نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے انہیں حماس اور فتح کے درمیان مفاہمتی معاہدے کرانے پر مبارک باد پیش کی۔۔

ادھر فلسطینی خبر رساں ایجنسی "وفاء” کے مطابق احمد داؤد اوگلو نے جمعرات کی شام کو فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کو ٹیلیفون کیا۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان مسئلہ فلسطین کی تازہ صورت حال اور قومی مفاہمتی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے یقین دلایا کہ الفتح اور حماس کے درمیان صلح قائم رہے گی۔ ترک وزیرخارجہ نے یقین دلایا کہ ان کا ملک فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی گروپوں کی صلح سے پوری ترک قوم کو خوشی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی جماعتوں حماس اور الفتح کے درمیان بدھ کے روز غزہ کی پٹی میں ایک مفاہمتی سمجھوتہ طے پایا ہے۔ اس معاہدے کے تحت ایک ماہ میں قومی حکومت کی تشکیل اور چھ ماہ میں پارلیمانی انتخابات کرانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.