• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اسیران کی حمایت کے لیے برطانیہ کے ذریعے اسرائیل پر دباؤ

پیر 30-04-2012
in فلسطین
0
plf british
0
SHARES
0
VIEWS

plf british

برطانیہ میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے اسرائیل جیل جیلوں میں فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران کے مطالبات منوانے کے لیے لندن حکومت کے ذریعے تل ابیب پردباؤ ڈالنے کی کوششیں شروع کی ہیں۔

 

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق برطانیہ میں انسانی حقوق کے گروپوں نے ایک مراسلہ تیار کیا ہے جسے آج وزیراعظم ڈیوڈ کیمروں تک پہنچایا جائے گا۔ اس مراسلے میں یورپ اور عرب ممالک کی کئی تنظیموں کی طرف سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ برطانیہ اسرائیل کی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران کی حمایت میں اسرائیل پردباؤ ڈالیں تاکہ اسرائیل قیدیوں کے مطالبات پورے کرکے ان کی زندگیوں کو بچانے کے اقدامات کرے۔
انسانی حقوق کے ہاں تیار کردہ اس مراسلے میں فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال کی آئینی اور قانونی حیثیت اور اس کے جواز پرقانونی پہلوؤں سے بھی روشنی ڈالی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ فلسطینی اسیران کا مسئلہ فوری حل طلب مسئلہ ہے جسے جلد ازجلد منصفانہ طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔ فلسطینی قیدیوں کے مطالبات بھی مسلمہ ہیں اور عالمی قوانین ان کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔ ایسے مین لندن حکومت فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران کے پشت پرکھڑی ہو اور اسرائیل پر دباؤ ڈال کر ان کے جائز مطالبات منوائے جائیں۔
برطانیہ میں فلسطین۔ انگلستان کلب کے میڈیا کے عہدیدار زاھر بیراوی نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ ان کے ساتھ برطانوی وزیراعظم کے نام مراسلہ تیار کرنے میں یورپ کی کئی انسانی حقوق کی تنظیموں اور اہم سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھی تعاون کیا ہے۔ مراسلہ تیار کرنے والے گروپوں میں کئی ایسے ہیں جو یورپ اور لندن سمیت کئی دوسرے ممالک میں بھی فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران کے ساتھ ظہار یکجہتی کے مظاہرے کرچکے ہیں اور اب بھی اس میدان میں پیش پیش ہیں۔ اس سلسلے میں مزید احتجاجی مظاہرے بھی کیے جا رہے ہیں۔ آئندہ ہفتے لندن میں یورپی پارلیمنٹ کے دفتر کے باہر بھی فلسطینی اسیران کے ساتھ ہمدردی کے لیے ایک بڑا جلسوس نکالا جائے گا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.