اسرائیل کی ’’ریمون جیل‘‘ میں قید فلسطینی اسیران نے اپنے وکیل کے ذریعے امت مسلمہ دنیا بھر کے انصاف پسندوں سے اپیل کی ہے کہ ان کو اسرائیلی مظالم سے بچایا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی جیل انتظامیہ انہیں مسلسل سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔
فلسطینی اسیر کی جانب سے اسیران فورم کو موصول ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جیل حکام فلسطینی مریض اسیران کو ظلم و تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ابو دیس کے علاقے سے تعلق رکھنے والے فلسطینی قیدی ابراھیم حلبیہ نے بتایا کہ انہیں جگر کی بیماری ہے جس کے فوری علاج کی ضرورت ہے تاہم اسرائیلی انتظامیہ نے انہیں علاج کی سہولت فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔
ادھر طولکرم سے تعلق رکھنے والے قیدی عثمان مصطفی جعیم نے اپنے وکیل کو بتایا کہ ان کی آنکھوں اور دانتوں میں شدید تکلیف ہے لیکن اسرائیلی انتظامیہ نے ان کے علاج سے انکار کر دیا ہے۔
اسیران فورم کے سربراہ قدورہ فارس نے فلسطینی رہنماؤں سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ فلسطینی قیدیوں کے علاج سے انکار کیا ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
