• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اسیر نے اسرائیلی جیلر پر ابلتا پانی پھینک دیا

جمعرات 07-02-2019
in فلسطین
0
فلسطینی اسیر  نے اسرائیلی جیلر پر ابلتا پانی پھینک دیا
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی جیل میں 28 سال سے قید ایک فلسطینی شہری فارس بارود کی مجرمانہ شہادت کے واقعے کے خلاف ’’ریمون‘‘ جیل میں قیدیوں نے سخت غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کمروں سے نکل کر احتجاج کیا۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فارس بارود کی شہادت کی خبر سن کر ریمون جیل میں دوسرے قیدی اپنے کمروں سےنکل آئے اور انہیں نے وہاں پر موجود اسرائیلی جیلروں پر حملے کیے۔ جیل میں تصادم سے متعدد قیدی اور اسرائیلی جیلر زخمی بھی ہوئے۔

بعد ازاںاسرائیلی حکام نے فوج اور انٹیلی جنس اداروں کے جلادوں کو بلا لیا جنہوں نے ریمون جیل میں گھس کرقیدیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

عبرانی ویب سائیٹ ’’0404‘‘ کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے ایک قیدی نے اپنے کمرے میں موجود ابلتا پانی ایک جیلر پھینک دیا جس کے نتیجے میں جیلر بری طرح جھلس گیا۔

اس کے بعد اسرائیلی فوج نے فلسطینی اسیران کو تشدد کو نشانہ بنایا اور انہیں دوبارہ ان کے کمروں میں بند کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اسی جیل میں قید ایک فلسطینی علاج سے محرومی اور غیرانسانی ماحول میں رکھے جانے کےباعث دم توڑ گیا، جس کے بعد ریمون جیل اور پورے فلسطین میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Tags: اسرائیلپانیتشددتصادمجھلسجیلجیلرحماسشہادتصیہونیفلسطینقیدی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.