(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام نے تین سال سے زیرحراست مریض فلسطینی شہری کو رہا کردیا۔ رہائی پانے والے فلسطینی شہری صلاح الطیطی کا تعلق مغربی کنارے میں قائم فلسطینی پناہ گزین کیمپ’’العروب‘‘ سے ہے۔
رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق گروپ کلب برائے اسیران میں بتایا گیا ہے کہ صلاح الطیطی کی بڑی آنت میں تکلیف کے علاوہ کئی دوسرے امراض لاحق تھے۔ وہ کئی ماہ تک الرملہ جیل میں قید رہے۔ بعد ازاں انہیں ’’ھداریم‘‘ جیل میں منتقل کردیا گیا تھا۔انسانی حقوق کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صلاح الطیطی کی رہائی جیلوں میں گنجائش کی کمی کے نتیجے میں عمل میں لائی گئی ہے۔ یکم اکتوبر کے بعد سے اسرائیلی فوجیوں نے ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ گرفتار کیے جانے والوں میں سیکڑوں زخمی بھی شامل ہیں۔