• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اسیر ابو ریدہ پر اسرائیل کے خلاف خطرناک کارروائیوں کی فرد جرم عائد

ہفتہ 20-07-2013
in فلسطین
0
plf 20 prisoner
0
SHARES
0
VIEWS

بئر سبع کی اسرائیلی عدالت نے فلسطینی اسیر وائل حسن ابو ریدہ کے خلاف فرد جرم عائد کردی، پینتیس سالہ ابو ریدہ پر انتہائی خطرناک الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ایک ماہ قبل علاج کی غرض سے مصر کے سفر سے واپسی پر گرفتار کیے گئے فلسطینی اسیر پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ شہداء الاقصی بریگیڈ کی قیادت کرتے رہے، اس کے بعد تحریک جہاد اسلامی کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ میں شامل ہوئے اور پھر حماس کے زیر انتظام ”مسجد اقصی کے محافظ” نامی گروپ کی قیادت کرنے لگے۔

فرد جرم کے مطابق انہوں نے 2003 سے اسرائیل کے خلاف متعدد کارروائیاں کی ہیں، جن میں اسرائیلی ٹینکوں پر فائرنگ، سکیورٹی باڑ کے قریب دھماکہ خیز مواد کی تنصیب اور چالیس فلسطینی کو عسکری تربیت دینا شامل ہیں۔ انہوں نے فلسطینی نوجوانوں کو اسرائیلی فوجیوں کو اغوا کرنے، دھماکہ خیز مواد بنانے سمیت مختلف کارروائیوں کی تربیت دی۔

اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ ابو ریدہ نے اسرائیلی فوج کی موبائل ٹیموں کو نشانہ بنانے کے لیے دھماکہ خیز مواد نصف کیے، اور اسرائیلی فوجیوں کو اغوا کرنے اور ان پر فائرنگ کی کارروائیوں میں بھی شرکت کی۔

سن 2010 میں ابوریدہ نے 10 کلوگرام دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا تاہم اس کے پھٹنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ وہ غزہ کی سرحد پر زیر زمین سرنگیں کھودنے کے ساتھ ساتھ اسرائیل پر راکٹ باری میں بھی ملوث رہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.