سابق امریکی خاتون رکن کانگرس سنتھیامک کینی نے فلسطین قانون ساز کونسل کی رکن ھدی ناعم سے ملاقات کی اور قابض اسرائیلی انتظامیہ کی جیلوں میں فلسطین قانون ساز کونسل کے اراکین کے ساتھ کی جانے والی بدسلوکی کی مذمت کی-
سنتھیامک کینی چند روز قبل غزہ ’’لائف لائن-2‘‘ کانوائے کے ساتھ آئی تھیں- انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ فلسطین قانون ساز کونسل کے اراکین کی رہائی کا مسئلہ عالمی عدالتوں میں اٹھائیں گی تاکہ یہ اراکین رہائی پا کر اپنے گھروں کو آسکیں- یہ اراکین گزشتہ تین برس سے جیلوں میں قید ہیں- ’’لائف لائن-2‘‘ کارواں غزہ میں امریکا سے تین ہفتے کا سفر طے کر کے پہنچا ہے- اس کے پاس فلسطینیوں کی مدد کے لیے ادویات اور دیگر سامان ہے-