• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اراضی پر قبضہ اسرائیل کا نسل پرستانہ جرم ہے:حماس رہ نما

ہفتہ 04-02-2012
in فلسطین
0
plf resheq
0
SHARES
0
VIEWS

plf resheq

فلسطین کی منظم مذہبی سیاسی جماعت اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے رکن عزت رشق نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض صہیونی فوج کے ہاتھوں رکن قانون سازکونسل محمد جمال النشتہ کی گرفتاری اور فلسطینیوں کی اراضی پر اسرائیلی قبضے کی شدید مذمت کی ہے۔

 

ان کا کہنا ہےکہ اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل بین کی مون فلسطینیوں کے حوالے سے دوہرے معیارچل رہے ہیں، فلسطینی عوام ان کے دوہرے معیار کو قبول نہیں کریں گے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس رہ نما عزت رشق نے ان خیالات کا اظہار سماجی رابطے کی ویب سائیٹ "فیس بک” پر اپنے مخصوص صفحے پر کیا ہے۔ انہوں نے اسرائیلی فوجی عدالت سے فلسطینی رکن قانون سازکونسل جمال نشتہ کو مزید چھ ماہ کے لیے حراست میں رکھنے کے فیصلے کو قانونی ،سیاسی اور جمہوری جرم قرار دیا۔
جمعرات کے روز اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بین کی مون کے دورہ غزہ پرتبصرہ کرتے ہوئے عزت رشق نےلکھا کہ” بین کی مون اسرائیلی حکام سے ملاقاتیں کرنے اور فلسطینیوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے بعد غزہ آئے۔ ان کے آنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ وہ فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی کے بجائے اسرائیل ظالم کا ہاتھ مضبوط کر رہے ہیں۔ غزہ کی پٹی میں آمد پر فلسطینی اسیران کے اقارب اور شہداء کے اہل خانہ نے ان سے ملاقات کی کوشش کی لیکن ان کے پاس شہداء کے ورثاء کو دینےکے لیے وقت نہیں تھا۔ اگر وہ اتنا نہیں کر سکتے تو انہیں غزہ کی پٹی میں آنے کی زحمت بھی نہیں کرنی چاہیے تھی۔
عزت رشق کا کہنا ہے کہ یواین سیکرٹری جنرل اگر دوغلی پالیسی پرعمل پیرا نہیں ہیں توانہیں غزہ کی پٹی میں آنے پر منتخب فلسطینی قانون سازکونسل کے ممبران سے ملاقات کرنا چاہیےتھے، ان کا موقف سننا چاہیے تھا لیکن انہوں ایسا کچھ نہیں کیا۔ جس سے ان کی دوغلی پالیسی کھل کر سامنےآ گئی۔
خیال رہے کہ جمعرات کے روز اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بین کی مون نے غزہ کی پٹی کا دورہ کیا تھا جہاں فلسطینی شہداء کے ورثاء اور اسرائیلی جیلوں میں زیرحراست فلسطینیوں کے اہل خانہ ان سے ملاقات کی کوشش کی تاہم انہوں نے ملاقات نہ کی جس پر فلسطینی مشتعل ہو گئے اورانہوں نے یو این سیکرٹری جنرل کی گاڑی پر جوتوں اور پتھروں سے حملہ کیا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.