رام اللہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں عباس ملیشیا نے چھاپوں کے دوران مزید 14 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ ان میں سے بعض نے بلا جواز گرفتاری کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عباس ملیشیا نے الخلیل شہر میں تلاشی کے دوران سابق اسیر حمزہ القواسمیی کو حراست میں لے لیا۔ اسی شہر سے اسرائیلی فوج نے سابق اسیر بلال سلیم کو حراست میں لینے کے بعد ٹارچر سیل میں ڈال دیا گیا۔
رام اللہ سے عباس ملیشیا نے عبدالرحمان لدادئودہ کو حراستی مرکزمیں طلب کرنے کے بعد حراست میں لے لیا۔ رام اللہ عباس ملیشیا نے تلاشی کےدوران تمیم زھران الخضور، ھاشم حمیدان، علی الخضور اور عدی صدام حسین بدوان کو حراست میں لے لیا۔
عباس ملیشیا نے سابق سیاسی قیدی الشیخ علی خریوش ، جنین سے محمد رضوان یاسین کو حراست میں لے رکھا ہے۔ دنوں نے اریحا جیل میں بھوک ہڑتال شروع کررکھی ہے۔
ادھر عباس ملیشیا نے سابق اسیر اور جامعہ النجاح کے طالب علم مجاھد عاشور کو نابلس میں اس کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا۔