• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 17 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اتھارٹی کے انتقام کا شکار فلسطینی پروفیسر ضمانت پر رہا

اتوار 07-02-2016
in فلسطین
0
0Pala0250
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت ایک عدالت نے حراست میں لیے گئے سرکردہ فلسطینی دانشور پروفیسر ڈاکٹر عبدالستار قاسم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ ڈاکٹر قاسم کو پانچ روز قبل صدر عباس کے خلاف تنقید کی پاداش میں حراست میں لیا گیا تھا۔

پروفیسر قاسم کی اہلیہ نے بتایا کہ ان کے شوہر کے وکیل نے عدالت میں ایک درخواست دی تھی جس میں انہوں نے اپنے موکل کی ضمانت پر رہائی کی درخواست کی تھی۔ عدالت نے درخواست منظور کرتےہوئے ڈاکٹر قاسم کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر قاسم پر فوجی داری مقدمہ قائم نہیں کیا گیا۔

قبل ازیں جمعرات کو فلسطینی اتھارٹی کی عدالت نے ڈاکٹرقاسم کو 15 دن کے لیے پولیس کی تحویل میں رکھنے کا حکم دیا تھا۔

خیال رہے کہ پروفیسر عبدالستار قاسم کو عباس ملیشیا نے 2 فروری کو حراست میں لیاتھا۔ ان پر فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے قتل پرکسانے، ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے اور صدر کے خلاف زبان درازی جیسے الزامات عائد کیے تھے۔

ڈاکٹر قاسم کا ایک ہفتہ قبل القدس ٹی وی کو دیا گیا ایک انٹرویو فلسطینی اتھارٹی کو سخت ناگوار گذرا جس میں انہوں نے فلسطینی قانون کی عمل داری یقینی بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی قانون کے تحت صدر مملکت کے منصب کی مدت چار سال مقرر ہے جب کہ صدر عباس پچھلے کئی سال سے قوم پر مسلط ہیں۔ انہوں نے صدر عباس کی اسرائیل نواز پالیسی کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صہیونی فوج سے سیکیورٹی تعاون ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.