مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کے مندوبین کی جانب سے جاری بیانات میں بتایا گیا ہے کہ عباس ملیشیا کے انٹیلی جنس حکام نے رام اللہ کے قریب سلواد کے مقام سے تعلق رکھنے والے احمد یاسین شبراوی نامی سیاسی کارکن پر وحشیانہ تشدد کیا ہے۔
ادھر بیت لحم سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ دو سیاسی کارکنوں ایاد نصار اور عونی الشخشیر کو بیت لحم ہی کے ایک ملٹری حراستی مرکز میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد ان کی حالت تشویشناک ہوچکی ہے۔
ادھر عباس ملیشیا نے رام اللہ سے حراست میں لیے گئے اسید البنا اور فخر الرنتیسی نامی دو سیاسی کارکوں کو مزید پندرہ دن کے لیے جسمانی ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا ہے۔ رام اللہ کے ایک سیاسی کارکنو انورحماد کی جانب سے بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا عزم کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ جولائی کے شروع میں عباس ملیشیا نے مغربی کنارے میں تلاشی کی کارروائیوں میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” سے تعلق رکھنے والے اڑھائی سو کارکنوں کو حراست میں لینے کے بعد جیلوں میں ؑڈال دیا تھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
