• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں انسانیت سوز مظالم کی عالمی سطح پرمذمت

جمعرات 27-09-2012
in فلسطین
0
plf israeli jails
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی صدر محمود عباس کے زیرکمانڈ سیکیورٹی فورسز کی نگرانی میں قائم کی گئی جیلوں میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں پر ڈھائے جانے والے وحشیانہ مظالم کی عالمی سطح پر مذمت جاری ہے۔

یورپ سمیت کئی دوسرے ملکوں کی انسانی حقوق کی تنظیموں نے فلسطینی عدالتوں میں سیاسی کارکنوں کے ساتھ ہونے والے غیرانسانی رویے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق برطانیہ میں سرگرم انسانی حقوق کی عرب تنظیم نے اپنے ایک بیان میں رام اللہ اتھارٹی کی جیلوں میں زیرحراست کارکنوں پر المناک سلوک کی شدید مذمت کی ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ عباس ملیشیا کے تفتیش کار سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے نہتے شہریوں کےخلاف انسانیت سوز طرزعمل کی مرتکب ہو رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ نابلس میں عباس ملیشیا نے زیر زمین بنکروں میں ایک جیل بنا رکھی ہے جہاں قیدیوں کے ساتھ نہایت سفاکانہ سلوک کیا جاتا ہے۔ قیدیوں پر عباس ملیشیا کے اہلکار غیرقانونی ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیم نے حال ہی میں عباس ملیشیا کی جیلوں سے رہائی پانے والے نھاد شحادہ نامی شہری کا اقبالی بیان بھی شامل کیا ہے۔ نہاد کا کہنا ہے کہ عباس ملیشیا کی اس زیر زمین جیل میں پوچھ گچھ کے دوران نہ صرف غیر مناسب رویہ اختیار کیا جاتا ہے بلکہ اسیران کو چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ نابلس کی بنکرنما جیل میں زیرحراست درجنوں شہریوں کی حالت نازک ہے، ان میں سے بیشتر مختلف جان لیوا امراض کا شکار اور بزرگ شہری بھی شامل ہیں۔ فلسطینی تفتیش کار ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک جاری رکھے ہوئے ہیں۔

نھاد شحادہ نے بتایا کہ نابلس کی یہ خفیہ جیل اور اس طرح کی کئی جیلیں سنہ 2005ء میں بنائی گئی تھیں، جہاں فلسطینی سیکیورٹی فورسز کے مطلوب افراد کو رکھا جاتا ہے۔ ملزمان میں سے بیشتر بغیر کسی قسم کا مقدمہ چلائے حراست میں رکھے گئے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.