• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اتھارٹی کی اسرائیل دوستی، بھگوڑا یہودی آباد کار واپس کر دیا گیا

پیر 11-06-2012
in فلسطین
0
plf return
0
SHARES
0
VIEWS

یہودی آباد کاری روکنے کے مطالبات کو مسلسل رد کرنے کے باوجود فلسطینی اتھارٹی کا اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی تعاون جاری ہے

جس کا ایک ثبوت اس وقت سامنے آیا جب اتھارٹی نے اسرائیل سے فرار ہوکر مغربی کنارے کے شہر نابلس میں داخل ہونے والے یہودی آباد کار کو دوبارہ اسرائیلی حکام کے حوالے کردیا۔

فلسطینی اتھارٹی کی پولیس نے نابلس شہر میں جلیل القدر پیغمبر حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار میں داخل ہونے کی نیت سے بغیر کسی سکیورٹی معاہدے کے غیر قانونی طور پر مغربی کنارے میں داخل ہونے والے اس آباد کار کو مکمل حفاظت کے ساتھ اسرائیلی خفیہ اداروں کے سپرد کر دیا۔

اسرائیلی ریڈیو کے مطابق اس صہیونی آباد کار تفتیش کے لیے اسرائیلی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ اسرائیلی حکام نے بتایا کہ سنہ 1993ء کے اوسلو معاہدے کے تحت کسی بھی یہودی آباد کار کے لیے مغربی کنارے کے کیٹگری اے کے علاقے میں بغیر اجازت داخلے کی اجازت نہیں تاہم اس شہری نے ایسا کرکے غیر قانونی اقدام اٹھایا ہے۔ یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل بغیر کسی سکیورٹی تعاون کے مزار یوسف میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا ایک یہودی آباد کار فلسطینی پولیس کی فائرنگ میں ہلاک ہو گیا تھا۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.