(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی عدالت نے فلسطینی اتھارٹی کو 2002ء میں القدس میں ایک فدائی حملے میں دو صہیونی (میاں بیوی ) کی ہلاکت پر ان کے ورثہ کو مجموعی طور پر 13 ملین شیکل کی رقم بہ طور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
قابض صیہونی ریاست کے عبرانی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیل کی مرکزی عدالت نے سنہ 2002ء میں ایک فدائی حملے میں ہلاک ہونے والے دو اسرائیلیوں کے ورثا کو مجموعی طور پر 13 ملین شیکل کی رقم بہ طور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
عبرانی مرکزی عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سنہ 2002ء کو القدس میں ہونے والے ایک فدائی حملے میں دو صہیونی ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ حملہ القدس میں ایک بس میں بم دھماکے کی شکل میں کا گیا تھا جس میں دو میاں بیوی زیپی اور گیڈی شمیش ہلاک ہوگئے تھے۔
عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے عدالت کے اس فیصلے پر فی الحال کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔